ابنا: انھوں نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں دختر گرامی پیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمی طرز زندگی کو درک اور اس کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے اور خواتین کی زندگی کے مغربی طریقوں سے، کہ جن کا بہت زیادہ پروپیگنڈہ بھی کیا جارہا ہے، گریز کیا جانا چاہیئے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ماں اور بیوی کی حیثیت سے گھرانوں میں خواتین کا کردار، محوری ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ خداوند متعال نے خواتین کو ایسی اصلاحات کا محور قرار دیا ہے جو اہل فضیلت ہونے کے ساتھ سماجی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کے یوم ولادت باسعادت، یوم مادر اور یوم زوجہ کی حیثیت سے منایا جاتا ہے اور اس دن خواتین خاصطور سے ماں کے مقام کی قدردانی کی جاتی ہے۔
.......
/169